اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ پہنچ گئے۔
جرمن ایمبیسی کا کہنا ہے کہ عید پر ہمارے سفیر الفریڈ گراناس نے اپنا پسندیدہ سوٹ شلوار قمیض پہنا۔ وہ پاکستان مونومنٹ گئے تاکہ ایک خاص پیغام آپ سب کو دیں سکیں۔
سفیر جرمن نے اس موقع پر اردو زبان میں تمام لوگوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کے ہزاروں اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔