Home sticky post 3 جی ایچ کیو حملہ کیس : 40 سے زائد غیرحاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

جی ایچ کیو حملہ کیس : 40 سے زائد غیرحاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Share
Share

راولپنڈی :انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 40 سے زائد غیرحاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اوراسپیشل پراسیکیوٹرظہیر شاہ پیش ہوئے۔
عدالت نے 40 سے زائد غیرحاضرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،وکلاء صفائی نے عدالت سیدرخواست کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کیس سے متعلق ہدایات لینے کی اجازت دی جائے۔
پراسیکیوٹرکاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی تحویل میں نہیں، جبکہ مجرم جیل سپرنڈنٹ کی تحویل میں ہے۔وکلاء صفائی نیکہا کہ جب تک بانی تک رسائی نہیں ملتی،عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
عدالت نے وڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی وکلاء صفائی کو فراہم کر دی،کیس کی مزید سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...