Home sticky post 6 جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

Share
Share

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

بانی تحریک انصاف عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر راولپنڈی کے اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

درخواست کے خلاف پراسیکیوٹر نے دلائل دیے اور کہا کہ مقدمے کا ٹرائل جاری ہے جس میں 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہیں، اس وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست بریت بھی اے ٹی سی نے مسترد کی، ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

بعد ازاں جج نے عمران خان کی درخواست بریت مسترد کردی۔

Share
Related Articles

مسئلہ کشمیر کو فرنٹ پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا...

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...

کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...