Home Uncategorized لڑکیاں روزانہ منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ آج انہیں کس اداکار کو نیچا دکھانا ہے،آمنہ ملک

لڑکیاں روزانہ منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ آج انہیں کس اداکار کو نیچا دکھانا ہے،آمنہ ملک

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ لڑکیاں روزانہ منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ آج انہیں کس اداکار کو نیچا دکھانا ہے، آج کل ٹیلنٹ نہیں نمبرز کی بنیاد پر کام ملتا ہے۔

آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، شادی اور زندگی میں آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کئی اداکارائیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا ایک ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں سب کچھ آتا ہے، ان کے سیکھنے کا عمل وہیں پر ختم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے تو بلیو ٹک کافی اہمیت رکھتا ہے، کافی اداکاروں نے آدھے سے زیادہ فالوورز خریدے ہوئے ہیں۔

آمنہ نے پوڈ کاسٹ میں نام لیے بغیر بتایا کہ کئی اداکارائیں انٹرویوز میں کچھ اور کہتی ہیں اور جب ڈرامے کے سیٹ پر ملاقات ہوتی ہے تو ان کی شخصیت بالکل الگ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز اداکارائیں کسی انٹرویو میں جاتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ان جیسا رحم دل شخص کوئی نہیں ہے، یہ لوگ جعلی ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’لڑکیاں روزانہ منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ آج انہیں کس اداکار کو نیچا دکھانا ہے، لڑکیاں سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی نہیں لیتی کہ اگر انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر لگا دی تو کہیں اس کے فالوورز نہ بڑھ جائیں، آج کے دور میں ٹیلنٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ نمبرز کی بنیاد پر کام مل رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...