Home سیاست گلوبل فنانسنگ پیکٹ اجلاس،وزیراعظم فرانس پہنچ گئے

گلوبل فنانسنگ پیکٹ اجلاس،وزیراعظم فرانس پہنچ گئے

Share
Share

پیرس:وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ فرانس کیلئے پیرس پہنچ گئے۔

پیرس ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر، اعلی فرانسیسی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم کا پر تپاک استقبال کیا.

وزیرِ اعظم اپنے دورہ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس (Global Financing Pact Summit) میں شرکت کریں گے.

فرانس کی میزبانی میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزراء شیری رحمان، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد میں شریک ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم فرانسیسی صدر کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانؤل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فرانس کو دورہ کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...