Home تازہ ترین جی میل کی جانب سے نیا اے آئی ٹول متعارف

جی میل کی جانب سے نیا اے آئی ٹول متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھی اپنی ای میل سروس جی میل کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرادیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جی میل میں پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو جلد اور بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا،اے آئی فیچر صارفین کو پرانی ای میلز جلد تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

فیچر ناصرف صارف کو پرانی مطلوبہ ای میلز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ وہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کو تلاش کرکے دے گا۔

علاوہ ازیں اے آئی ٹول تلاش کیے گئے الفاظ پر نظر رکھتے ہوئے ناصرف پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا بلکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب سے آنے والی یا انہیں بھیجی جانے والی ای میلز کے نتائج بھی فراہم کرے گا۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ جی میل کے اے آئی فیچر پر فوری طور پر تمام صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہو گی، تاہم آنے والے دنوں میں تمام جی میل صارفین کو اے آئی سرچ ٹول تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ ٹول سے قبل بھی جی میل نے ای میل میں میل لکھنے میں مدد دینے کا جیمنائی اے آئی ٹول پیش کیا تھا، علاوہ ازیں جی میل میں متعدد اے آئی ٹولز پیش کیے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

کائنات کی کھوج،سائنسدانوں نے مزید کروڑوں نئی کہکشائیں دریافت کر لیں

گیانا: ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، سائنسدانوں کی کائنات کی...

حکومتی اراکین بیانات سے قیام امن کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت...

سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،16 خوارج ہلاک

راولپنڈی:22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام...

آئی پی پیز ٹیرف میں کمی سے متعلق آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

اسلام آباد:آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اقدامات...