Home سیاست ‎آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

‎آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Share
Share

‎اسلام آباد:نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔
‎اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا۔
‎انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے۔
‎وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔
‎ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
‎وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جہاں وہ 30 اپریل 2018 سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...