Home sticky post 6 بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان

بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان

Share
Share

اسلام آباد:بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جبکہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔
مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی۔
درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج ،2مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات...

سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد:سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج...

شہباز شریف ایک بزدل وزیراعظم ہیں، عمر ایوب

راولپنڈی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا...