Home sticky post 3 بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Share
Share

اسلام آباد:پاور ڈویژن کی مؤثر کوششوں کے باعث بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کے مطابق مسابقتی عمل کو تقویت دینے کے نتیجے میں ڈسکوز کے زیر استعمال سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر تقریباً 150 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ ان کے مطابق تین فیز سمارٹ میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے رہ گئی ہے، جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کیں، جس کے بعد بین الاقوامی کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور انہیں درپیش رکاوٹیں دور کی گئیں۔اویس لغاری کے مطابق نئے سمارٹ میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی۔ سمارٹ میٹرز کے ذریعے غلط میٹر ریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ میٹرز سے صارفین کو پیشگی ادائیگی (پری پیڈ) کی سہولت، اپنے میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ، بجلی کے استعمال سے متعلق بروقت معلومات اور لائن مین کے بغیر بجلی کی بحالی سمیت متعدد دیگر سہولیات میسر آئیں گی۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ سمارٹ میٹرنگ کا فروغ بجلی کے نظام میں شفافیت، بہتری اور صارفین کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...