Home sticky post 2 علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر ورزش کرتے ہوئے عمران خان کی وائرل تصویر کو اصلی قرار دے دیا

علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر ورزش کرتے ہوئے عمران خان کی وائرل تصویر کو اصلی قرار دے دیا

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا جو جو جج انصاف آئین اور قانون مطابق نہیں کر سکتا وہ جگہ خالی کر دے،جو جو بانی کی رہائی چاہتا ہے۔

ہماری ٹیم کا حصہ ہے،علیمہ خان گروپ اور بشری بی بی گروپ ایجنسیوں کا پھیلایا پروپیگنڈا ہے، شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا آئی ہے،پرانی مگر لگتا ہے اصل تصویر ہے،میڈیا بھی اس کی تصدیق کرے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر بھی ایجنسیوں کے ساتھ روابط کے الزام لگے ہیں، سوال پر جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کس ایجنسی کا؟ ایم آئی کا آئی ایس آئی کا؟، یہ ساری ہماری اپنی ایجنسیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سب کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہوں جس کا دل کرتا ہے میرا نام لے، ہماری ملاقات نہیں کرواتے، پانی پھینک دیتے ہیں، یہ کچھ بھی کرلیں ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جو شیر افضل مروت کو SERIOUSLY سنتے ہیں مجھے ان پر ترس آتا ہے، آج میں نے جج کو کہا کہ یہ جو میرے خلاف گواہی دے رہے ہیں یہ تو سپاہی ہیں یہ قرآن پر جھوٹی گواہی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سزا پائیں گے یہ تو قربانی کے بکرے ہیں، اصل وہ لوگ جو گواہی دینے پر ان کو مجبور کرتے ہیں، عمران خان نے تحریک انصاف ۔ انصاف ، آئین قانون اور جمہوریت کے لئے بنائی، عمران خان ڈھائی سالوں سے ان تین چیزوں کے لیے جیل میں قید ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان 2 چیزیں کبھی نہیں چھوڑتے ایک اللہ اور ایک ورزش، بند بھی کرتے ہیں تو وہ سیل میں بھی ورزش کر لیتے ہیں، اڈیالہ جیل بھائی سے ملاقات ہمارا آئینی قانونی اخلاقی حق ہے، کسی کو بھی پانچ روز سے زائد اکیلا بند کرنا انٹرنیشنل قوانین میں ٹارچر کہلاتا ہے، ہم منگل کو ملاقات کے لئے دوبارہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی 3 چیزوں آئین بالا دستی،26ویں ،27ویں ترامیم،شفاف الیکشن پر سمجھوتہ،ڈیل نہیں کرے گا،عدالتوں میں روز اخلاقیات کا جنازہ نکل رہا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...