Home sticky post 4 بجٹ سپورٹ اور سماجی شعبے کی ترقی میں اے ڈی بی کا کردار اہم ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

بجٹ سپورٹ اور سماجی شعبے کی ترقی میں اے ڈی بی کا کردار اہم ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بجٹ سپورٹ اور سماجی شعبے کی ترقی سمیت مختلف منصوبوں میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ترقیاتی شراکت داری کو نتائج، اثرات اور کارکردگی کی بنیاد پر دیکھتی ہے تاکہ معاشی ترقی کے اثرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔

وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے طویل عرصے سے جاری معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجٹ سپورٹ، ماحولیاتی تحفظ، سماجی شعبوں اور اصلاحات میں بینک کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تیاری اور بروقت عملدرآمد کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، نجی شعبے کے فروغ، جامع و پائیدار ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...