Home sticky post جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی کے عہدے سے مستعفی

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی کے عہدے سے مستعفی

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آر سی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

شوکت عزیز صدیقی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں اُنہوں نے لکھا کہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جب کہ انہوں نے 4 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔

یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ان کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2021 کو منظور کی گئی تھی، ان کا استعفیٰ این آئی آر سی جیسے اہم ادارے کے لیے ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد نئے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت متوقع ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...