Home Uncategorized گوگل نے غیر متحرک اکاؤنٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

گوگل نے غیر متحرک اکاؤنٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

Share
Share

کیلی فورنیا: اگر آپ 30 نومبر تک اپنے غیر متحرک گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان نہیں ہوئے تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو 2023 کے آخر تک ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اس پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو رہا ہے اور جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

اس حوالے سے 30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی، اگر صارف کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو پھر یکم دسمبر کو اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا، مئی میں گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ غیر فعال اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا، اس پالیسی کا اطلاق ذاتی گوگل اکاؤنٹس پر ہوگا جبکہ اداروں سے منسلک اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...