Home sticky post حکومت کا پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت کا پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے ردوبدل کی بنیاد پر صارفین کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کام کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موٹر اسپرٹ اینڈ ایچ ایس ڈی کی نئی قیمتوں کا آغاز 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد 254 روپے 63 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگیا۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...