Home sticky post 5 حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

اس بارے وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنشنرز کو مارچ کی پنشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔
وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...