Home sticky post 5 حکومت کا یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

حکومت کا یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی، یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے۔
یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا، تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...