Home تازہ ترین حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط

حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط

Share
Share

اسلام آباد:حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت "بہتر طرز حکمرانی اور کاروباری ماحول” کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔یہ اقدام پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پائیدار، جامع اور دیرپا اقتصادی ترقی کے مشترکہ عزم کی ایک اہم مثال ہے۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ حکومتِ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو مالیت کا گرانٹ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت "بہتر طرز حکمرانی اور کاروباری ماحول” کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔ یہ منصوبہ یورپی یونین کے کثیر سالہ اشارتی پروگرام 2021-2027 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں جن میں خواتین کی زیر قیادت یا خواتین کو فائدہ پہنچانے والے کاروبار شامل ہیں، کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت ایس ایم ای سے متعلق قانون سازی کو مضبوط کیا جائے گا، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو گرین اکانومی کی طرف منتقل کرنے میں مدد دی جائے گی، سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا اور نجی و سرکاری شعبے کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے سٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور یورپی یونین گرین ڈیل سے ہم آہنگ ہے اور پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چینز کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر کاظم نیاز نے یورپی یونین کے مسلسل تعاون اور شراکت داری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہایت بروقت ہے اور "اڑان پاکستان” کے نجی شعبے کی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے تاکہ پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دینے کے لیے یورپی یونین کے عزم کا مظہر ہے، ہم خواتین کی زیر قیادت کاروباروں اور نجی و سرکاری شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل زیادہ پائیدار اور خوشحال ہو۔یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون موسمیاتی تبدیلی، بہتر طرز حکمرانی، انسانی حقوق اور پائیدار اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔ یہ نیا اقدام ان مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کی ایک اور عملی مثال ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...