Home تازہ ترین این ڈی ایم اے کا اگلے 12 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اگلے 12 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری کردیا۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا۔ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشی محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ، جی بی ڈی ایم اے، اور ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دے دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول میانولی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر کے ملحقہ علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول ژوب، قلعہ سیف اللہ،لورالائ، بارکھان، زیارت، ڈیرہ بگٹی، سبی، چمن، کویٹہ مستونگ، قلات، سراب، خضدار،آوران اور پنجگور کے ملحقہ علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے ۔شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں متعلقہ ادارے حساس علاقوں میں ایمر جنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں ۔ عوام سے التماس ہے کہ نالوں، دریاؤں، اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ سیاح حضرات گلیشیئر کے قریبی علاقوں میں جانے، تصاویر بنانے یا ٹریکنگ سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...