Home تازہ ترین اوپن اے آئی کا گوگل سرچ کے مقابلے پر براؤزر متعارف کرانے کا اعلان

اوپن اے آئی کا گوگل سرچ کے مقابلے پر براؤزر متعارف کرانے کا اعلان

Share
Share

گوگل سرچ کے مقابلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دو بڑی کمپنیاں اوپن اے آئی اور پرپلیکسیٹی مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرچ براؤزر متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

یورو نیوز کے مطابق پرپلیکسیٹی اے آئی نے اعلان کیا کہ کمپنی نے میک اور ونڈوز کے لیے کامیٹ نامی ایک آزاد سرچ انجن لانچ کیا ہے جس نے گوگل کروم یا ایپل کے سفاری جیسے روایتی براؤزرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فی الحال یہ سرچ انجن صرف ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے پرپلیکسیٹی میکس کو سبسکرائب کیا ہوا ہے اور ان محدود افراد کو اس تک رسائی ہے جن کو نیا پلیٹ فارم آزمانے کی دعوت موصول ہوئی تھی۔

نئے سرچ انجن کی آزمائش میں ایک صارف نے پرپلیکسیٹی سے ایک ساتھ دو پکوان کے لیے خریداری کی لسٹ جو گروسری ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے سے متعلق دریافت کیا، اور بعد ازاں ان کو ایک ساتھ بنانے کی ترکیب پوچھی۔

یاد رہے کہ کامیٹ میں ایک اے آئی اسسٹنٹ بھی ہوگا جو کلک، ٹائپ، سبمٹ اور صارف کے لیے آٹو فِل کر سکتا ہوگا۔ یہ معاون صارفین کی ای میلز اور کلینڈر کو مینج کرتے ہوئے فیڈ پر موجود اہم خبروں کو واضح بھی کرے گا۔

ادھراوپن اے آئی کے براؤزر کے حوالے سے زیادہ معلومات موجود نہیں ہے۔ان براؤزرز کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل سرچ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے یورپی عدالت برائے انصاف کے ایڈووکیٹ جنرل نے گوگل کی مسابقت مخالف رویے پر 4.1 ارب یورو جرمانے کے خلاف درخواست کو رد کرنے کی تجویز دی ہے۔

2024 میں امریکا کے ایک ڈسٹرکٹ جج نے گوگل کے خلاف غیر قانونی اجارہ داری قائم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ گوگل کو امریکا کے علاوہ جاپان، کینیڈا اور برطانیہ میں انٹی ٹرسٹ تحقیقات کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...