Home تازہ ترین پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل

Share
Share

کراچی:پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔حجاج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن جمعرات کو مکمل ہوگیا۔

پی آئی اے کی آخری بعد از حج پروازجمعرات کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔

پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی ائی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا۔

حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال ہوئے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔حجاج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...