Home highlight حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز

حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز

Share
Share

لاسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز ہے جبکہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز ہے، آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی سفارش ہے اور 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم کرنے کی سفارش ہے۔خیال رہے کہ اگلے مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف کل یو اے ای کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ...

اداکار سنتوش کمار کو ہم سے بچھڑے 43 برس بیت گئے

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے سپر اسٹار ہیرو اور پُرکشش شخصیت کے...

امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب

واشنگٹن: مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال...

امید ہے صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ اختلافات کو بھی حل کر لیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ انہیں...