Home نیوز پاکستان حکومت کا غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے افغانیوں اور غیرملکیوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پیکا ایکٹ نافذ کر دیا، وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاترمیں مخصوص افسروں کے علاوہ داخلہ بند کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، وفاقی حکومت نے امپاس کے 6 سیکشنز کے انفراسٹرکچر کو انتہائی حساس قراردیدیا، سکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسروں اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔

حکومت کے اس اقدام سے حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...