Home سیاست ‎حکومت کا سی پیک منصوبوں ،چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

‎حکومت کا سی پیک منصوبوں ،چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی بی کو سی پیک منصوبوں کیلئے 20کروڑ روپے مزیدجاری کیے جائیں گے ، وزیراعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز پر حالیہ دہشتگردانہ حملہ کے بعد سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سی پیک منصوبوں کوسبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں، اضافی فنڈز سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکے منصوبوں کو کاؤنٹر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے چینی انجینئرز اور ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ 26مارچ کو خیبرپختونخوا کے شہر بشام کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...