Home سیاست حکومت کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام

حکومت کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام

Share
Share

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دیدی۔

حکومت کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام ،وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو 2025 تک مکمل کیا جائے گا ، انسانی سمگلنگ ناقابل معافی جرم ہے ،سمگلروں کا ڈیٹا بینک بنے گا۔

وزارت دخلہ نے ایف آئی اے انٹی ہیومن اسمگلنگ کی سفارش پر نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی، پلان کے تحت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنے گی ، پلان کے تحت صوبائی کوآردینیشن کمیٹی اور ضلعی ویجیلنس کمیٹیا بھی بنیں گی۔

پلان کے تحت سمگل ہونے والوں کے خلاف کارروائیاں نہ ہو سکے گی ، سمگلرز کی سزا میں اضافہ کے لئے وزارت قانون کو خط لکھا جائے گا، انٹرنیشنل سمگلرز کے لئے سفارتی طریقوں سے بین الاقوامی مدد لازمی ہو گی ۔

ملک کے اندر انسانی سمگلنگ کے 2500سے زائد مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کی جائیں گی، مدعیوں کی صلح کے باوجود انسانی اسمگلنگ نا قابل معافی سزا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...