Home #ٹرینڈ حکومت کا ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کےکیلئے انقلابی قدم

حکومت کا ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کےکیلئے انقلابی قدم

Share
Share

پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے دو ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے قومی منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس اہم قدم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس حکمت عملی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت اضافی بجلی بٹ کوائن مائننگ اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں لائی جائے گی، جس کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔ حکومتی حکمت عملی کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ معیشت کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ٹیکنالوجی سے قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی اور یہ جدید ڈیجیٹل منصوبے ملک کی معاشی استعداد کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ملکی خودمختاری کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستانی حکومت کی یہ کوشش ملک کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک عالمی حریف بنانے اور معیشت کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...