Home سیاست گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی امام مسجد نبوی سے ملاقات، صوبے کے دورہ کی دعوت

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی امام مسجد نبوی سے ملاقات، صوبے کے دورہ کی دعوت

Share
Share

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبوی کے خطیب ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں خصوصی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ محبت و احترام کے رشتے سے منسلک ہیں، خیبر پختونخوا مذہبی اعتبار سے انتہائی ذرخیز ہے اور ہم آپ کے دورہ کے منتظر رہیں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے ریاست کے تشخص کے لیے اقدامات اسلامی ممالک کے لیے مشعل راہ ہیں۔

خطیب مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے کہا کہ آپ کے جذبات عوام اور مملکت کے لیے انتہائی قابل قدر ہیں، اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آؤں گا۔ آپ جب بھی مدینہ منورہ تشریف لائیں مجھے بھائی تسلیم کرتے ہوئے میرے گھر آئیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کی درخواست پر خطیب مسجد نبوی نے صوبے کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...