Home highlight گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی

Share
Share

لاہور :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی ہے۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل 2025 کی منظوری سمیت درج ذیل بلوں کی منظوری دی۔
گورنر پنجاب نےمکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 (MUKABBIR UNIVERSITY OF SCIENCE &TECHNOLOGY )
لیڈز یونیورسٹی LEADS) UNIVERSITY )ترمیمی بل 2025 ،پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025 ،ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان بل 2025،ابوا (ABWA) یونیورسٹی فیصل آباد بل 2025،انٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (پہلی ترمیم) بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (دوسری ترمیم) بل2025،پنجاب موٹر وہیکل (تیسری ترمیم) بل 2025 کی منظوری دی گئی ہے ۔
اسی طرح پنجاب آرمز ترمیمی بل 2025،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل2025، پنجاب فنانشل ایڈوائزی سروسز بل 2025،پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025،پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025،پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل 2025اورسٹیمپ ترمیمی بل 2025 بل کی منطوری دیدی گئی ہے ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...