Home سیاست اسحاق ڈار سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسحاق ڈار سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Share
Share

اسلام آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی وزارت خارجہ اسلام آباد آمد ہوئی۔

گورنر پنجاب نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، سردار سلیم حیدر خان نے نائب وزیراعظم سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

سردار سلیم حیدر خان نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسحاق ڈار سینئر سیاستدان ہیں، ان سے احترام کا رشتہ ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر اویس لغاری ، ایم این اے حنیف عباسی اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...