Home Uncategorized ‎گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار بھکاری گرفتار

‎گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار بھکاری گرفتار

Share
Share

‎مکہ مکرمہ: ماہ رمضان میں گداگر بڑی تعداد میں سعودی عرب پہنچے ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

‎عرب میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔ ان گداگروں کو قانونی سزا کے بعد واپس ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔

‎سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گداگری کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری ملک کے امن کا خطرہ بن سکتا ہے اور ان کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں۔

‎بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں سختی سے گداگری سے منع کیا گیا ہے اس لیے کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔ پیشہ ور بھکاری منظم مافیا کا حصہ ہیں۔

‎سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی اور دیگر مقدس مقامات سمیت بڑی مساجد کے اطراف بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...