Home نیوز پاکستان مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Share
Share

اسلام آباد: نگران حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے مقرر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپےلیوی، 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر50 روپے لیوی، 23روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسرائیل حماس جنگ سے قبل برینٹ تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل تھی۔

Share
Related Articles

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی...

کابل میں حالیہ حملے کا اصل ٹارگٹ افغان طالبان کے گولہ بارود، ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...