Home نیوز پاکستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ملازمین کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست منظور

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ملازمین کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو سپریم کورٹ ملازمین کی معلومات 7 دن میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ 7 دنوں میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کریں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوتا، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ معلومات کے حصول کا تقاضا کرنے والے پر وجوہات بتانا لازم ہے، درخواست گزار کو انٹرا کورٹ اپیل اور سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے جمع کرائی گئی فیس واپس کی جائے، فیصلے کو اردو میں بھی جاری کیا جائے گا، معلومات فراہم کرنے والا وجوہات کے جائزے کا پابند ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 27 ستمبر کو درخواست گزار مختار احمد اور اٹارنی جنرل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مختار احمد نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

درخواست گزار نے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس پر انفارمیشن کمیشن نے اس وقت کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معلومات دینے کا کہا تھا

انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے فیصلہ خلاف آنے پر درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...