Home کھیل اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شانداز کارکردگی

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شانداز کارکردگی

Share
Share

برلن:اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شانداز کارکردگی ،پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے میچز میں بالترتیب فائنل ،سیمی فائنل اورکوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اولمپیا اسٹیڈیم میں مقابلے زوروشور سے جاری ہیں ۔

اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقدہ ایٹھلیٹکس ایونٹ کے پہلے دن 50 میٹرریس میں پاکستان کی ثمینہ بی بی اورمحمدبشار نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

عمارابراہیم نے 200 جبکہ عبدالحسیب نے 800 میٹرز ریس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا پاکستان کی فضاعباسی نے 200 میٹر،من بی بی نے 400 میٹراورمیرواعظ نے 1500 میٹر ریس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

اسی طرح محمدلقمان اورمناہل 100 میٹر کے کواٹرفائنلزمیں پہنچ گئے۔شاٹ پٹ ایونٹ میں پاکستان کے عمیرکیانی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ایٹھلیٹکس ایونٹ کے400*4 مکس ریلے میں پاکستان ایٹھلیٹس نے سیمی فائنل میں اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ عرفان انورنے اپنے کھلاڑیوں ثناء،عمیرکیانی،میرواعظ اورمن بی بی کی پرفارمنس پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Share
Related Articles

ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

ہوبارٹ: ون ڈے سیریز کی فاتح پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے چاروں...

انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ روس

  لاہور:ماسکو انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سات رکنی...

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن:آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد...

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

میلبرن: پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت...