Home نیوز پاکستان یونان کشتی حادثے ، حکومت پاکستان کامیتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

یونان کشتی حادثے ، حکومت پاکستان کامیتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے حوالے سے حکومت پاکستان نے 78میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد اور آزادکشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے۔

حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی، جس میں وزارت داخلہ،وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہونگے۔

یہ سیل بدقسمت کشتی کے مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرے گا۔ اسلام آباد اور آزادکشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے۔

ڈی این اے کے نمونہ جات کے لیے جگہوں کا تعین کرکے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔

Share
Related Articles

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کیسے پروان چڑھی ؟

کراچی:اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی...

شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے دخائر دریافت

اسلام آباد:تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرآگئی،شمالی وزیرستان میں تیل...

پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پر استقبالیہ

نیویارک: پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر...

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی فی...