Home Uncategorized یونان نے ایک جزیرے میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا

یونان نے ایک جزیرے میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا

Share
Share

یونان: یونان کا ایک خوبصورت جزیرہ ’ہائیڈرا‘ ہے جہاں فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو چھوڑ کر عام گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطراف میں نیلگوں پانی، صاف ستھری سفید گلیاں، سڑکیں اور خوشبودار پھولوں والے اشجار یہاں کا حسن ہے، لیکن کاروں کی وجہ سے یہاں شور پیدا ہو رہا تھا اور آلودگی سے شہر کا حسن متاثر ہو رہا تھا، اب یہاں گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز آتی ہے، پھر تنگ گلیوں میں گاڑی چلانا اور بھی دشوار ہوگیا تھا۔

ہائیڈرا میں کاروں پر مکمل پابندی عائد ہے جسے قانونی حیثیت دے دی گئی ہے، 2500 نفوس والے اس جزیرے کے سمندری راستے پر پہنچتے ہیں جگہ جگہ گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے جو آپ کو منزل تک پہنچاتے ہیں، یہاں کے لوگ بھی اپنے کاروبار پر اسی سواری کی بدولت جاتے ہیں۔

جزیرے پر پتھروں سے بنے روایتی گھر ایک طلسم کدے کا روپ پیش کرتے ہیں، سیاحوں کے مطابق یہ ایک ایسی جگہ ہے جو آپ کو وقت سے آزاد کر کے ماضی میں لے جاتی ہے، یہاں کے افراد کاروں سے خلاصی کے بعد بہت ہی پرسکون اور خوش ہیں۔

اسی طرح کئی افراد نے سیاحوں کیلئے گھوڑے پالے ہیں جو انہیں جزیرے کی سیرکراتے ہیں، اس کے علاوہ سیاحوں کو گھوڑا چلانے اور دوڑانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

یہاں آنے والے سیاح بہت ہی مسرور ہیں اور وہ اس سفر کو برسوں یاد رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...