Home سیاست سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Share
Share

لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم لوگ اندر بیٹھے تھے تو زوردار دھماکہ ہوا، جیسے باہر آئے تو پولیس اہلکار زخمی پڑے تھے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ وقوعہ کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ کرنے والے کون تھے؟۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے، دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...