Home Uncategorized غزہ میں زمینی آپریشن ،حماس نے افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے

غزہ میں زمینی آپریشن ،حماس نے افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے

Share
Share

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیل کی فوج کا جانی نقصان مسلسل بڑھنے لگا ہے۔

اسرائیلی افواج نے غزہ کے زمینی آپریشن میں مزید اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 دسمبر بروز اتوار کو غزہ میں زمینی آپریشن میں افسر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 14 دسمبر کو زخمی ہونے والا فوجی بھی مارا گیا جس کے بعد زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے بعد 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے، زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی افواج کو مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، مالی نقصان کے ساتھ ساتھ دشمن فوج کا جانی نقصان بھی بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 17 دسمبر کو اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فوجی گاڑی کو مکمل تباہ ہوتے اور اسرائیلی فوجیوں کو جھلسی ہوئی حالت میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...