Home Uncategorized دنیا کے معمر ترین مرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

دنیا کے معمر ترین مرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

Share
Share

لندن: برٹش ریٹائرمنٹ ہوم میں رہائش پذیر 111 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین مرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی علاقے ساؤتھ پورٹ سے تعلق رکھنے والے جان الفریڈ ٹِنیس ووڈ کو یہ خطاب وینیزویلا کے 114 سالہ ژواں ونسینٹ پیریز کی موت اور 31 مارچ کو دوسرے معمر ترین جاپانی شخص کی وفات کے بعد دیا گیا۔

26 اگست 1912 کو پیدا ہوانے والے جان الفریڈ اب تک خود بستر پر جاتے اور اترتے ہیں، اپنے معاشی معاملات خود دیکھتے ہیں اور خبروں سے باخبر رہنے کے لیے روزانہ ریڈیو سنتے ہیں۔

اپنی طویل عمر کو خالصتاً قسمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یا تو آپ طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں یا تھوڑا عرصہ اور آپ اس سے متعلق کچھ نہیں کر سکتے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...