Home Uncategorized ایران میں پولیس سٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ، افسران سمیت 11 پولیس اہلکار ہلاک

ایران میں پولیس سٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ، افسران سمیت 11 پولیس اہلکار ہلاک

Share
Share

تہران: ایران کے جنوب مشرقی حصے میں پولیس سٹیشن پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 11 افراد ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی نائب گورنر علی رضا نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع راسک ٹاؤن میں صبح 2 بجے مسلح افراد کے حملے میں سینئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔

نائب گورنر نے مزید کہا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا ہے، دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے اس حملے کا الزام ایک علیحدگی پسند گروپ جیش العدل پرعائد کیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...