Home سیاست حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی ہے جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمن کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا اور میاں اسلم بھی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تمام جماعتوں سے مشترکہ کوششوں پر تعاون کی درخواست کرنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت اور لبنان پر تازہ کاروائیوں پر شدید تشویش ہے۔ تمام تر اختلاف سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے، فلسطین کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، ہم نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو، پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی، پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے، ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہے، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے، ہم عوام میں ایک ہی موقف لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کیلئے بہت کوشش کی اور کر رہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...