Home سیاست حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

Share
Share

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کرلیا گیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمان انتخابات میں کثرت رائے سے امیرجماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔

صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی، کُل ووٹوں 45 ہزار میں چھ ہزار خواتین ارکان ہیں۔

راشد نسیم نے کہا کہ 1941 سے ہر پانچ سال بعد جماعت اسلامی کے انتخابات ہوتے ہیں۔ الیکشن میں ہر رکن امیدوار بن سکتا ہے البتہ شوریٰ رہنمائی کے لیے تین نام دیتی ہے۔

اس بار مرکزی شوریٰ نے ارکان جماعت کی رہنمائی کے لیے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام پیش کیے تھے۔

سراج الحق کو 2014 میں جماعت اسلامی کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ دس سال اس ذمے داری پر فائز رہے۔ ان سے پہلے سید منور حسن، قاضی حسین احمد، میاں طفیل محمد اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اس ذمے داری پر فائز رہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 1941 میں رکھی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...