Home تازہ ترین حج کارکن اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا ہوگا، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات پہنچ گئے

حج کارکن اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا ہوگا، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات پہنچ گئے

Share
Share

مکہ مکرمہ:حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں سمیت لاکھوں عازمین منی میں قیام کے بعد آج صبح میدان عرفات پہنچ رہے ہیں جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے ، نماز ظہر اور عصر اکٹھی ادا کریں گے۔
عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفہ ہو گا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے ، سورج غرب ہونے کے ساتھ ہی گولہ چلے گا اور نماز مغرب ادا کئے بغیر حاجی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد حاجی نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منی میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے۔
رمی جمرات کریں گے بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں گے ، قربانی کریں گے، حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے،11 ذوالحج کو حجاج کرام تینوں شیطانوں چھوٹے ،درمیانے اور بڑے شیطان کو 7،7 کنکریاں ماریں گے۔
رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے، 12 ذوالحج کو زوال آفتاب کے بعد پھر تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہو جائیں گے، اگر کوئی حاجی منٰی میں ایک اور دن رکنا چاہے تو وہ ، 13 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں مار کر مکہ اپنی قیام گاہ پہنچ جائیں گے۔
حج کا فریضہ مکمل ہوگیا، کچھ حاجی طواف الوداع کرکے اپنے وطن اور کچھ روضہ رسول ﷺپر حاضری کیلئے مدینہ منورہ چلے جائیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...