Home سیاست جنگ بندی پر مذاکرات، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ قاہرہ پہنچ گئے

جنگ بندی پر مذاکرات، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ قاہرہ پہنچ گئے

Share
Share

قاہرہ:حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ غزہ میں نئی جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں نئی جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے جہاں اُن کے مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل ودیگر کے ساتھ مذاکرات طے ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے قاہرہ پہنچنے سے قبل دوحہ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے بھی ملاقات کی جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک مزید مغویوں کی رہائی کیلئے غزہ میں حماس کے ساتھ ایک نئی عارضی جنگ بندی پر رضامند ہے، اسرائیل نے ثالث کاروں کو تقریباً 30 سے 40 مغویوں کی رہائی کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...