Home تازہ ترین امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہائی پر زیادہ توجہ مرکوز ہے،حماس

امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہائی پر زیادہ توجہ مرکوز ہے،حماس

Share
Share

دوحا:فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہائی پر زیادہ توجہ مرکوز ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایڈم بوئیہلر اور حماس کے درمیان حالیہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت کے حامل قیدی کی رہائی پر توجہ دی گئی ہے۔

حماس کے سربراہ کے سیاسی مشیر طاہر النونو نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جس میں دہری شہریت رکھنے والے قیدی کی رہائی پر بات کی گئی، ہم مثبت انداز میں بات کر رہے ہیں، جو فلسطین کے شہریوں کے مفاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے حماس-اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کے مرحلے پر عمل درآمد بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی وفد کو آگاہ کردیا ہے کہ ہم مذاکرات میں طے پانے والے فریم ورک کے تحت قیدی کی رہائی کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو ویڈکوف نے بتایا تھا کہ نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے بات کر رہے ہیں اور وہ حماس میں قید میں موجود آخری امریکی ہیں اور وہ ہماری اولین ترجیح ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر اسرائیل کی فوج سے بطور اہلکار منسلک تھے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...