Home سیاست حماد اظہر کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

حماد اظہر کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ء حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

وکیل آفتاب یاسر نے کہا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے آپ کا فیصلہ بھی آ چکا ہے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ معاون وکیل آفتاب عالم یاسر نے کہا کہ سرنڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حماد اظہر لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...