Home sticky post 3 ’ہانیہ عامر کے 2 نکاح ہوسکتے ہیں‘، معروف نجومی کی اداکارہ کی 2026 میں طلاق کی پیشگوئی

’ہانیہ عامر کے 2 نکاح ہوسکتے ہیں‘، معروف نجومی کی اداکارہ کی 2026 میں طلاق کی پیشگوئی

Share
Share

کراچی :ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر نجومیوں نے حیران کن پیش کوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کی 2026 میں طلاق ہوسکتی ہے، حالانکہ اداکارہ کی اب تک شادی بھی نہیں ہوئی ہے۔
ہانیہ عامر پاکستان کی ایک نمایاں اور مقبول ترین اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس وقت وہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے اپنے ہٹ ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ میں شاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔
مداح ان کی اداکاری اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بے حد پسند کرتے ہیں، تاہم کیریئر کے ساتھ ساتھ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔
ندا خان کے مارننگ شو رائز اینڈ شائن کے پروگرام میں اینکرز کے سوالات پر نجومیوں نے اداکارہ کے پیدائشی زائچے اور زائچہ? فلکی (ہاروسکوپ) کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں کیں۔
متعدد نجومیوں نے ہانیہ عامر کی رواں سال شادی حتیٰ کہ طلاق تک کی پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔
نجومی سامعہ خان نے ہانیہ عامر کے پیدائشی زائچے اور ہاروسکوپ کی بنیاد پر ان کی زندگی کے ممکنہ واقعات پر روشنی ڈالی۔ سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ہانیہ عامر کی تاریخِ پیدائش اور فلکیاتی حسابات (زائچہ) موجود ہیں جس کے حساب سے ان کے دو نکاح ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشورہ یہ ہے کہ ہانیہ اس وقت اپنی توجہ کیریئر پر رکھیں اور شادی سے گریز کریں، اگر وہ اس وقت شادی کرتی ہیں تو علیحدگی کے قوی امکانات ہیں، جو ان کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
ایک اور نجومی کنان چوہدری نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہانیہ عامر اس سال شادی کر سکتی ہیں اوران کا ایک مضبوط تعلق دکھائی دے رہا ہے اور وہ اپنے رشتے کو شادی میں بدل سکتی ہیں۔
نجومی علی محمد نے کہا کہ میں ہانیہ عامر کے تعلقات دیکھ رہا ہوں، مگر وہ جلد شادی نہیں کریں گی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...