Home highlight پاکستان میں رمضان اور عیدین کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی

پاکستان میں رمضان اور عیدین کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند اور عیدین (عیدالفطر و عیدالاضحیٰ) کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے یکم رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے متوقع تاریخوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اندازے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری (جمعرات کے روز) ہو سکتا ہے، چاند کی پیدائش اور رویت کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاریخیں بتائی گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
شوال کے چاند کے بارے میں بھی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ (بروز ہفتہ) منائی جا سکتی ہے، تاہم اگر موسمی حالات سازگار رہے تو رویت کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالاضحیٰ سے متعلق بھی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کیا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 27 مئی (بدھ کے روز) منائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام تاریخیں پیشگوئی پر مبنی ہیں اور اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب ہی سے کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...