Home sticky post 3 حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

Share
Share

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔

اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حارث رؤف اپنی ہم جماعت لڑکی مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا ،جے آئی ٹی ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے...

اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت،یرغمال افراد کی رہائی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ...

کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے...

بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی...