Home سیاست حسن اورحسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

حسن اورحسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم کے بیٹوں کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت پہنچے۔

دوران سماعت وکیل قاضی مصباح کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اس موقع پر نیب نے ریکارڈ جمع کروانے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک کا وقت دے دیا۔

عدالت نے کیس بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے تین نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...