Home سیاست حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطر جان قربان کردی،امیر جماعت اسلامی

حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطر جان قربان کردی،امیر جماعت اسلامی

Share
Share

کراچی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی۔

امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی،اللہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی،ان شاء اللہ حزب اللہ کی اسرائیل مزاحمت جاری رہے گی، اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے، مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟۔

Share
Related Articles

بھارت میں برفانی تودہ گر نے سے 57 مزدور دب گئے

اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15...

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب...

دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...

مان لیں آپ ہار گئے ہیں ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا،عالیہ حمزہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے...