Home سیاست معاشی مسائل کو حل اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے،نگراں وزیراعظم

معاشی مسائل کو حل اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے،نگراں وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کو حل اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔

کابینہ کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ایک، دو یا ساڑھے 3 ماہ جتنے عرصے کے لیے ذمے داری ملی ہے اسے عملی اقدامات سے نبھائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یقین ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریں گے، مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل کر کے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ معاشی مسائل کو حل اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ پاکستان زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جس کے پاس معدنیات ہیں، ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے اور مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم سختی کی شدید حوصلہ شکنی کریں گے۔ سخت رویہ مذہب، سیکولرازم اور کسی شکل میں بھی آ سکتا ہے۔ ملک میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جائے گا اور اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسند رویے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اسے قانون سے روکا اور کنٹرول کیا جائے گا، ہماری ہر سرگرمی کا پیسہ عوام دیتی ہے، ہم مالی ڈسپلن لائیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...